قلات شہر و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش، موسم سرد ہوگیا

منگل 24 مارچ 2026 22:07

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2026ء) قلات شہر و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش، موسم سرد ہوگیا، تفصیلات کے مطابق قلات شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی مقامی ذرائع کے مطابق قلات شہر سمیت کئی دیہی علاقوں میں بارشوں کی اطلاعات ہیں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :