محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے سفارشات جاری کر دیں

بدھ 25 مارچ 2026 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان کے مطابق اگیتی کپاس سے زیادہ پیداوار کا انحصار ابتدائی30 دنوں کے انتظام پر ہے، اس ضمن میں مناسب پودوں کی تعداد، بروقت چھد رائی اور ناغوں کو پُر کرنا ایسے زرعی عوامل ہیں جو کم لاگت میں زیادہ فائدہ دیتے ہیں، جہاں بیج نہ لگا ہو وہاں نیا بیج لگایا جاتا ہے تا کہ فی ایکڑ پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

عموماً اگیتی کپاس کی کاشت کے بعد4 سے5 دن میں بیج کا اگائو ہو جاتا ہے او اگر بیج نہ اگیں تو ایسی جگہوں کو نا غے کہتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ناغے پُر کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ و ترکم ہو جانے پر بیج نہیں اگتے جسکی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق10 فیصد نا غے کپاس کی پیداوار میں8 تا12 فیصد کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :