کاشتکار ادرک کی کاشت اپریل کے آخر تک مکمل کرلیں، محکمہ زراعت فیصل آباد

جمعرات 26 مارچ 2026 13:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2026ء) محکمہ زراعت (توسیع) کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل احمد نے کہا کہ ادرک کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے اگلے ماہ اپریل تک مکمل کرلیں۔انہوں نے کاشتکاروں کوادرک کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے فصل میں 150 کلو گرام سپر فاسفیٹ، 150 کلوگرام امونیم سلفیٹ اور 100کلوگرام پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالنے کی بھی ہدائت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ادرک کی کاشت کیلئے ایسی زمین بہترین نتائج کی حامل ہو تی ہے جو ذرخیز میرا ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کے اچھے نکاس اور ہواکے گزر کی صلاحیت رکھتی ہو۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ادرک کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کر کے اس میں 40سے50گڈے فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر دو سے تین مرتبہ ہل چلائیں اور سہاگہ دے کر زمین اچھی طرح تیار کرلیں۔

متعلقہ عنوان :