پنجاب میں موسم خریف کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، محکمہ زراعت

جمعرات 26 مارچ 2026 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2026ء) ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ بدلتے موسمی حالات اور آبادی میں اضافہ کے پیش نظر سبزیوں کی کاشت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موسم خریف کی سبزیوں کھیرا،ٹماٹر، مرچ، شملہ مرچ، گھیاکدو، حلوہ کدو، گھیا توری کریلہ، خربوزہ، تربوز اور ٹینڈی کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور متوازن غذاکے حصول کے لیے سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ سبزیوں میں تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کی نشوونما کیلئے بے حد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت دیگر فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ منافع بخش ہے اور سبزیاں کم رقبہ سے زیادہ پیداوار دیتی ہیں۔