فیصل آباد ،کاشتکاروں کو جوار کی 2011 قسم کاشت کرنے کی ہدایت

جمعہ 27 مارچ 2026 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2026ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو جوار کی 720من فی ایکڑسے زائد پیداوار کے حصول کے لئے جوار 2011 قسم کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈایریکٹر محکمہ زراعت فیصل آباد خالد اقبال نے بتایا ہے کہ دیگر اقسام کی کاشت سے بھی شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوار موسم گرما کی فصل ہے جو پنجاب کی آب و ہوا کے لحاظ سے انتہائی موزوں، زیادہ سے زیادہ خشک سالی برداشت کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے جسے پنجاب کے آ بپا ش و بارانی دونوں علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ جوار 2011، جے ایس 2002، ہیگاری، جے ایس 26، چکوال جوار وغیرہ ترقی دادہ اقسام ہیں تاہم ادارہ تحقیقات چارہ جات کی تیار کردہ قسم جوار 2011 قد آور، میٹھی، 720من فی ایکڑ پیداوار کی حامل ہے جبکہ اس کے بیج کی پیداواربھی تقریباً30من فی ایکڑ ہے جسے جانور انتہائی شوق سے کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جوار ہلکی کلراٹھی زمین پر بھی کاشت کی جاسکتی ہے لیکن زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے بھاری میرااور پانی کے اچھے نکاس کی حامل زمین بھرپور پیداوار دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :