محکمہ زراعت پنجاب کاامرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کا مشورہ

پیر 30 مارچ 2026 14:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے باغبانوں کو امرود کے نئے پودے لگانے کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار اور گوبر کی گلی سڑی کھاد کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ امرود کے باغبانوں و کاشتکاروں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کابھی مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ باغبان و کاشتکار نئے پودے لگانے کا عمل بروقت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹر چوہدری خالد محمود نے بتایاکہ امرود ایک ایسا پھل ہے جس کا پودا ہر قسم کی زمین میں لگایاجاسکتاہے تاہم اچھی پیداوار کیلئے اگر ذرخیز میرازمین دستیاب ہو تو اس کے مزید بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان امرود کا پودا لگانے کیلئے زمین کو اچھی طرح تیارکر لیں اور گوبر کی گلی سڑی کھاد کا زیادہ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ ویسے تو امرود کی درجنوں اقسام زیر کاشت ہیں تاہم لاڑکانہ صراحی، سرخا، شرق پوری گولہ اورسدا بہار اپنے ذائقے، لذت اور خوبصورتی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تفصیلات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :