گندم کی کٹائی ،گہائی اور ذخیرہ کرنے کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،محکمہ زراعت

بدھ 1 اپریل 2026 13:19

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2026ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی کٹائی ،گہائی اور ذخیرہ کرنے کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو گندم کی کٹائی ریپر یا کمبائن ہارویسٹر سے کریں، کٹائی سے پہلے گوداموں کو خالی کرکے ان کی اچھی طرح صفائی ، ذخیرے کےلئے صاف اور ہوا دار گودام استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کو ذخیرہ کرتے وقت ان میں نمی کا تناسب10 فیصد ہونا چاہیے، اسے سٹور کرنے کےلئے نئی اور خشک بوریاں استعمال کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کٹائی فصل پوری طرح پکنے پر اور اس کے لیے موسمی پیشن گوئی کے مطابق انتظامات کریں، بارش کا خطرہ ہو تو کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور کھلواڑے لگاتے وقت سٹوں کا رخ اوپر کی طرف رکھیں، کھلواڑے اونچے کھیتوں میں لگائیں اور ان کے ارد گرد پانی کے نکاس کےلئے کھالی ضرور بنائیں۔

متعلقہ عنوان :