حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے ٹماٹر کی فصل تباہ،ذرائع محکمہ زراعت

ہفتہ 4 اپریل 2026 15:25

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2026ء) مظفرگڑھ میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے ٹماٹر کی فصل تباہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے اعدادوشمار کے مطابق 40 فیصد سے زائد ٹماٹر کی فصل کو ضلع بھر میں نقصان پہنچا ہے،ٹماٹر کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں ٹماٹر کھیت میں کھڑا پانی برداشت نہیں کر سکتا،پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل کو فنگس لگ جاتا ہے اور جڑیں تباہ ہو جاتی ہیں،اگر مزید بارشیں ہوتی ہیں تو عام مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا،جبکہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔\378

متعلقہ عنوان :