Live Updates

وزیر اعلی پنجاب سستا ڈیزل پروگرام برائے کسان کے تحت 40 لاکھ کسان فائدہ اٹھائیں گے، ترجمان

منگل 7 اپریل 2026 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2026ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سستا ڈیزل پروگرام برائے کسان کے تحت گندم کے کاشتکاروں کی23 ارب روپے کی لاگت سے مالی اعانت کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 25 ایکڑ ملکیتی اراضی کے مالکان مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر اس میگا پروگرام کے تحت 40 لاکھ کسان فائدہ اٹھائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کیلئے کاشتکارہیلپ لائن1000 پر کال کریں یا ویب پورٹل https://mkb.punjab.gov.pk کے ذریعے اپلائی کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ مزید براں،8 لاکھ سے زائد کسان کارڈ ہولڈرز کے اکاونٹ میں براہ راست رقم منتقل کر دی جائے گی۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :