کماد کی بیماری سیاہ بگ کے حملہ کی صورت میں زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں، محکمہ زراعت

جمعرات 9 اپریل 2026 12:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2026ء) کماد کی بیماری سیاہ بگ کے حملہ کی صورت میں زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے سفارش کردہ زہروں کا اسپرے کریں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کماد کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمادکی سیاہ بگ بیماری کا حملہ بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، اس کے حملے کی صورت میں امیڈا کلوپرڈ اور فپرونل80 فیصد ڈبلیو جی 60 گرام فی ایکڑ یا بائی فینتھریں10 فیصد ای سی250 ملی لیٹر فی ایکڑ یا گیماسائی ہیلوتھرین اور کلورپائری فاس31 فیصد ای سی 500 ملی لیٹر فی ایکڑ یا کلورپائری40 فیصد ای سی1000 ملی لیٹر فی ایکڑ یا کلوراانٹرانیلی پرول اور کلوتھیانڈن0.6 جی 7 کلوگرام فی ایکڑ کا اسپرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن یا نماندے سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :