Live Updates

وزیراعلی پنجاب فارمرز ٹریننگ پروگرام کے تحت تحصیل سمبڑیال میں پروگرامز کا انعقاد

جمعرات 9 اپریل 2026 18:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2026ء) وزیراعلی پنجاب فارمرز ٹریننگ پروگرام کے تحت تحصیل سمبڑیال میں پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی کی زیر نگرانی تحصیل سمبڑیال کے مختلف مقامات ڈسکہ روڈ ،بدوکے چیمہ ،کھوکھے والی ،ڈھلم بلگن اور ہمبوکے پر فارمرز ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ فیلڈ سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

(جاری ہے)

کسانوں سے میٹنگ کے دوران کسان کارڈ کے اندراج ،چاول کی کاشت ،قرضوں کی بروقت وصول، گرین ٹریکٹر سکیم، ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے سبسڈی،6 مئی سے پہلے چاول کی نرسری پر پابندی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل کی نگرانی کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمبڑیال نے مقابلہ کے طور پر لگائے گئے گندم کے پلاٹوں کی کٹائی حوالے سے اے ڈی سی آر سیالکوٹ سے ملاقات کی جو کہ تحصیل سمبڑیال میں بیلٹنگ میں گندم کے دو پلاٹوں کی کٹائی 24 اپریل 2026 کو کی جائے گی۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :