محکمہ زراعت فیصل آباد کی بے موسمی بارشوں کے دوران کپاس کے تحفظ کے لیے سفارشات جاری

جمعہ 10 اپریل 2026 13:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2026ء) ماہرین محکمہ زراعت نے بے موسمی بارشوں کے دوران کپاس کے تحفظ کے لیے سفارشات جاری کر دیں۔ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ بارش کا پانی کھیت میں 48 گھنٹے سے زیادہ کھڑا رہنے سے پودے مرجھا نا شروع ہو جاتے ہیں اس لیے پانی کے نکاس کا فوری بندو بست کریں یا فصل میں کھڑے پانی کو کسی خالی نچلے کھیت میں نکال دیں۔

(جاری ہے)

اگر کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہ ہو تو کھیت کے دونوں کناروں پر تقریباً 10 فٹ لمبا، 6 فٹ چوڑا اور 5 فٹ گہرا گڑھا کھود لیں تا کہ بارش کا پانی ان گڑھوں میں جمع کیا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے کاشتکار جو کپاس کی کاشت جاری رکھے ہوئے ہیں انہیں چاہیے کہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی موسم کی پیشن گوئی کے مطابق اپنے انتظامات کریں اور بارش ہونے کی صورت میں کپاس کی کاشت وقتی طور پر روک دیں۔

متعلقہ عنوان :