سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرکی زیرِ صدارت آئی ٹی کمیٹی کااجلاس
جمعہ 10 اپریل 2026 21:24
(جاری ہے)
اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے دوران سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی غیر مصدقہ (نان ویریفائڈ) ای میل یا لنک کو کھولنے سے گریز کرنے، مشکوک ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ نہ کرنے، نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز اور پیغامات پر فوری ردعمل نہ دیئے جانے ، اپنا ATM پن، OTP ، پاس ورڈ یا دیگر حساس معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کرنے ، ای میلز اور سوشل میڈیا پیغامات کو بغور پڑھ کر تصدیق کے بعد ہی کوئی اقدام کرنے کی ہدایات کیں۔
اجلاس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، ٹویٹر اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر صارفین کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں بزنس کمیونٹی اور عوام الناس کو تلقین کی گئی کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے مالی یا ذاتی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔ اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سکھر چیمبر مستقبل میں بھی آئی ٹی آگاہی اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے ایسے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ کاروباری برادری کو محفوظ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں18روپے کلو اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کیلئے 47 کروڑ97 لاکھ روپے مختص
-
برائلر گوشت کی قیمت میں3روپے کلو کمی
-
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
اسٹیٹ بینک نے زرِمبادلہ کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کر دی
-
عالمی منڈی میں خام تیل سستا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 692 پوائنٹس تک پہنچ گیا
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں کامیابیاں
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم رہی
-
بجٹ، درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد بڑھانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.