رانا محمد اقبال خان کا ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 10 اپریل 2026 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2026ء) صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

رانا اقبال نے کہا کہ مرحوم ذوالفقار کھوسہ ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاستدان تھے جبکہ ذوالفقار کھوسہ سے انکی دیرینہ رفاقت رہی۔انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت قابلِ قدر تھی اور مرحوم نے سیاست میں طویل عرصہ عوامی خدمت کے لیے وقف کیا اور آج انکی وفات سے سیاست کا ایک اہم باب بند ہوگیا۔