زیادہ سے زیادہ پودے لگا ماحول کو بہترین اور صحت کو اچھا بنایا جا سکتا ہے،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

جمعہ 10 اپریل 2026 18:21

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2026ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان ظہیر انور جپہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ضلع میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا یا۔ اس موقع پر ممبر کوارڈینیشن کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں عامر شہباز، پرنسپل ادارہ سعدیہ رشید اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجر کاری ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے نہایت اہم اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لئے صحت مند اور محفوظ ماحول کی ضمانت بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور تعلیمی ادارے اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔\378