شورکوٹ ، کپاس ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے کپاس کی فصل سے زمیندار کو بھی بہت فائدہ ہوگا ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(پی پی) جھنگ

منگل 14 اپریل 2026 17:09

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2026ء) محکمہ زراعت کے عملہ کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شورکوٹ ریحانہ روحی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت احمد پور سیال چوہدری حفیظ الرحمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت(پی پی)جھنگ شوکت عباس ، زراعت آفیسر احمد پور سیال ڈاکٹر غلام مصطفیٰ طاہر ، زراعت آفیسر وریام والہ سدرہ حنیف ، زراعت آفیسر شورکوٹ محمد سرور ،تحصیل احمد پور سیال ،تحصیل شورکوٹ کا محکمہ زراعت کا تمام عملہ موجود تھا شوکت عباس ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت(پی پی) جھنگ نے کہا کہ اس ٹریننگ کا مقصد ہے کہ ہم اپنے تمام عملہ کو کپاس کی فصل کے کاشت کے حوالے سے بتا سکیں کپاس ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے کپاس کی فصل سے زمیندار کو بھی بہت فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پنجاب آف ایگریکلچر کی طرف سے ایک کمپین بھی چل رہی ہے کہ اپنے اسٹاف کو ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ فارمز کو بروقت آگاہی فراہم کر سکیں۔

\378

متعلقہ عنوان :