محکمہ زراعت کاکاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی کی بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھنے کامشورہ

جمعرات 16 اپریل 2026 18:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کواچھی طرح پک کر تیار اور خشک ہونے پر کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کی بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بھریوں کو باندھنے کیلئے پرالی یا اسی قسم کی ناڑ استعمال کریں اور کٹائی کے بعد بھریاں باندھنے میں کسی غفلت کامظاہر ہ نہ کریں تاکہ تھریشننگ کے دوران انہیں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ گند م کی کٹائی کے موقع پر غیر اقسام کے پودے نکالنے کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر گندم کے دانے میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زائد ہو تو اس صورت میں کاشتکاروں کو گندم کی فروخت میں دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار گندم کی کٹائی میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ جب گندم اچھی طرح پک کر تیار اور اس میں سے نمی ختم ہوجائے تو کٹائی و گہائی کاعمل شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر موسم گرم وخشک ہو تو گہائی کے بعد گندم کو ایک دو دن کیلئے کھیتوں میں دن کے وقت کھلاچھوڑنا بھی مناسب ہوگا تاکہ دانوں میں پائی جانیوالی نمی کاخاتمہ ہو جائے تاہم رات کے وقت اسے ترپال یاپلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :