رخشان پیرامیڈیکل کالج کے زیراہتمام تقریب

جمعہ 17 اپریل 2026 17:51

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2026ء) رخشان پیرامیڈیکل کالج نوشکی میں پروفیشنل اسکلز ڈیماسٹریشن سرمنی کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اپنی پریزینٹیشن پیش کیے شرکاء نے طلبا و طالبات کی پریزینٹیشن کو خوب سراہا اور ان کی محنت لگن اور دلچسپی کو داد دی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خاص میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہک ریاض بلوچ تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیرا میڈکس محکمہ صحت کی ریڈھ کی ہڈی ہیں ان کے بغیر صحت کا شعبہ نامکمل تصور کیا جاتا ہے۔

رخشان کالج کے طلباء و طالبات نے جو کچھ یہاں سیکھا ہے اور ان کو جو تیوری پڑھایا گیا ہے ان کی پریزینٹیشن سے ثابت ہوتا ہے جہاں ایک طرف خود طلبا وطالبات کی محنت جھلکتی ہے دوسری جانب اساتذہ کی محنت اور خلوص اور ادارے کے ذمہ داروں کی بہترین مینجمنٹ عیاں ہوتی ہے ۔تقریب سے رخشان پیرامیڈیکل کالج کے ڈائریکٹر شبیراحمد مینگل بی این پی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی، پروفیسر غلام دستگیر صابر، میڈم امینہ مینگل، و دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔\378