وزیراعلی پنجاب کی ہدایت،چھوٹے کاشتکاروں سے گندم ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائے گی،افتخار علی سہو

جمعہ 17 اپریل 2026 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2026ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت گندم کی کٹائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب محمد شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں اور ڈاکٹر عبدلاقیوم سمیت دیگر فسران نے شرکت کی جبکہ فیلڈ فارمیشنز زراعت (توسیع) و کراپ رپوٹنگ کے افسران بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں گندم کی ہارویسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کے کاشتکاروں کو کٹائی، گہائی اور سٹوریج بارے فنی راہنمائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق صوبہ میں گندم کی پیداوار کا مقرر کردہ ہدف کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں گندم کی کٹائی کا عمل قریبا40فیصد رقبہ پر مکمل ہو چکا جبکہ گندم کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں سے گندم ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائے گی۔گندم کی خریداری کیلئے صوبہ بھر میں 233سینٹرز مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :