افسران ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور ان کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران

جمعہ 24 اپریل 2026 19:26

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2026ء) ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری صحت سے متعلق منصوبوں اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر ایاز احمد قریشی، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عمران خان خجک، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد، اسسٹنٹ کمشنر مچھ سردارزادہ میر لیاقت علی جتوئی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر زائد حسین، ایم ایس سول ہسپتال بھاگ ڈاکٹر مشتاق احمد ابڑو سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران بی ایس ڈی آئی کے تحت محکمہ صحت کچھی میں جاری مختلف اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان منصوبوں کی رفتار اور معیار پر غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او کچھی اور ڈی ایم پی پی ایچ آئی کو ہدایت جاری کی کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور ان کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جاسکے انکا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اہم شعبہ جو میری ترجیحات میں اولین نمبر پر ہے ہیلتھ سے منسلک مسائل حل کرکے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں