مارٹا کوسٹیوک اور ایناستاسیا پوٹاپووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

جمعرات 30 اپریل 2026 10:42

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) یوکرین کی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک اور روسی نژاد آسٹرین کھلاڑی ایناستاسیا پوٹاپووا ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئےسیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی لنڈا نوسکووا اور جمہوریہ چیک کی ہی ٹینس کھلاڑی کیرولینا پلسکوواکوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

ای ایس پی این کے مطابق ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں 23 سالہ یوکرین کی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی لنڈا نوسکووا ا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(1-7)اور 0-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ روسی نژاد آسٹرین کھلاڑی ایناستاسیا پوٹاپووا سے ہوگا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں 25 سالہ روسی نژاد آسٹرین کھلاڑی ایناستاسیا پوٹاپووا نے سخت مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کی ہی ٹینس کھلاڑی کیرولینا پلسکوواکو 1-6 ،7-6(7-4)اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :