پی ایس ایل 11 فائنل سے قبل تگڑے کھلاڑی نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا

پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 مئی 2026 14:58

پی ایس ایل 11 فائنل سے قبل تگڑے کھلاڑی نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مئی 2026ء ) بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پشاور زلمی کی جانب سے فائنل کھیلنے کے لیے خصوصی اجازت دی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی وجہ سے ناہید رانا وطن واپس چلے گئے تھے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ 3 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہو گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اُترے گی اس کا فیصلہ ایلی منیٹر ٹو کے ذریعے آج ہو جائے گا۔