فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، حیدرآباد کنگزمین اسلام آباد یونائیٹڈ کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب

آخری اوورز میں عثمان خان کی دھواں دار بلے بازی، یونائیٹڈ کو فائنل میں پہنچنے کیلئے 187 رنز کا ہدف مل گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 مئی 2026 20:44

فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، حیدرآباد کنگزمین اسلام آباد یونائیٹڈ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 01 مئی 2026ء ) فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، حیدرآباد کنگزمین اسلام آباد یونائیٹڈ کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب، آخری اوورز میں عثمان خان کی دھواں دار بلے بازی، یونائیٹڈ کو فائنل میں پہنچنے کیلئے 187 رنز کا ہدف مل گیا۔ پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں کے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے نے ٹاس جیت کرحیدرآباد کنگز مین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالئیفائیر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حیدرآباد کنگز مین پہلے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دے کر دوسرے ایلیمنیٹر میں پہنچی تھی۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پشاور زلمی سےٹکرائے گی۔