کمشنر سرگودھا کا سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سرگودھا کا دورہ، سٹرس بحالی پروگرام کا جائزہ

جمعرات 30 اپریل 2026 16:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری سٹرس بحالی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد حیات سگو نے کمشنر کو سٹرس کی پیداوار میں اضافے، بیماریوں کے تدارک، جدید تحقیق اور نئی اقسام کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے باغات کی بحالی، پیداوار کے معیار میں بہتری اور کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ سٹرس بحالی پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ سرگودھا کی عالمی سطح پر پہچان رکھنے والی کینو کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔ کمشنر نے کہا کہ جدید تحقیق، بیماریوں پر قابو پانے اور معیاری پودوں کی فراہمی کے ذریعے سٹرس سیکٹر کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پنجاب زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ دورہ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سید خالد گیلانی بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :