محکمہ زراعت قصور کے زیر اہتمام کسانوں کو رعایتی نرخوں پر لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب

جمعرات 30 اپریل 2026 16:57

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) محکمہ زراعت قصور کے زیر اہتمام کسانوں کو رعایتی نرخوں پر لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس اہم منصوبے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کی بچت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ہے ۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ، ممبر صوبائی اسمبلی حاجن صفیہ سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری، ڈی آئی او قصور نادر علی اور سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں ، ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ لاہور ڈویژن ڈاکٹر احمد بلال، ڈپٹی ڈائریکٹر /اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ قصور عتیق الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چونیاں محمدعثمان اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پتوکی نعمان شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوٹ رادھاکشن مس طیبہ سیماب ، کسانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی )قصور کی جانب سے پیش کردہ دفتری نوٹ کے مطابق، مالی سال 2026-2025 کے لیے ضلع قصور کو مجموعی طور پر 30 لیزر یونٹس کی الاٹمنٹ کا ہدف دیا گیا ہے ۔ ان یونٹس کے لیے ضلع بھر سے کسانوں کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا اور مقررہ مدت کے دوران کل 343 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 236 امیدواروں کو قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار دیا گیا ۔منتخب کسانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے 6 لاکھ روپے کی خطیر سبسڈی پر یہ یونٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔حکومتی پالیسی کے مطابق لیزر یونٹس کی تقسیم کاشت شدہ رقبے کی بنیاد پر منصفانہ طور پر کی گئی ہے ۔ \378