کاشتکار وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی10مئی تک ادائیگی یقینی بنائیں اور بذریعہ قرعہ اندازی انعامات حاصل کرنے کا موقع پائیں،ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 6 مئی 2026 19:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) ترجمان محکمہ زراعت کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے تیسرے مرحلے کے بل کی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔ کاشتکار اپنے ذمہ واجب الادا کسان کارڈ کے بل کی 10مئی 2026 تک ادائیگی یقینی بنائیں اور بذریعہ قرعہ اندازی بیش قیمت انعامات جیتنے کا موقع پائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا ہے کہ کسان کارڈ کے بل کی ادائیگی کے بعد 24 گھنٹے کے اندر کاشتکار کو اگلے بلا سود زرعی قرضہ کی رقم اُن کے کسان کارڈ میں کریڈٹ کر دی جاتی ہے۔ قبل ازیں،25 اپریل2026 تک کسان کارڈ کی ادائیگی کرنے والے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹریکٹر سمیت دیگر انعامات دئیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :