نوشہرہ ورکاں، دسواں سالانہ نوشہرہ نائیٹ رائیڈر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہفتہ 9 مئی 2026 12:26

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) نوشہرہ ورکاں دسواں سالانہ نوشہرہ نائیٹ رائیڈر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادکیاگیا ۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ پہلا انعام تیس ہزارجبکہ دوسرا انعام پندرہ ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کچا خان مسلمان روڈ نوشہرہ ورکاں کی پلے گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز سیٹھ اور منظور سیٹھ نصراللہ کے مطابق علاقہ بھر سے 16 کرکٹ ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے راؤنڈ میں وقاص سپورٹس کی ٹیم نے خان مسلمان کو ہرا دیا۔ جبکہ دیگر میچز میں حنان الیون نوشہرہ ورکاں نے دونی چک کو ،بوپڑا گورایہ نے عابد آباد کو اور کولووالہ نے رحیم الیون نوشہرہ ورکاں کو شکست دی۔ کوارٹر فائنل مقابلوں میں حنان الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 70 رنز اسکور کئے جواب میں بوپڑا گورایہ نے 3 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرکے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں وقاص سپورٹس الیون نے چار اوورز میں 77 رنز اسکو ر کئے جواب میں کولووالہ الیون 3،1 ایک اوورز میں ٹارگٹ پورا سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔\378

متعلقہ عنوان :