مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

مشفیق الرحیم بنگلادیش کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 مئی 2026 12:16

مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مئی 2026ء ) بنگلا دیشی بلے باز مشفیق الرحیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 
گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر مشفق الرحیم طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

39 سالہ مشفیق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے۔ ان سے آگے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر ہیں جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔ 
پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اب 20 سال 218 دن کے ساتھ طویل ترین ٹیسٹ کیریئر میں تیسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ مشفیق الرحیم بنگلادیش کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔