ٹوبہ ٹیک سنگھ گمشدہ بچے کی لاش بر آمد، ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے

اتوار 10 مئی 2026 16:06

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ نواں لاہور کے علاقہ چک 279 ج ب بجواڑہ کے قبرستان سے لاپتہ 12 سالہ بچے ارحم زا ہد کی ڈیڈ باڈی کی باقیات برآمد ۔ ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ موقع پر پہنچ گئے ۔بچے کے اغواہ کا مقدمہ نمبر 205/26 تھانہ نواں لاہور میں درج تھا ۔

(جاری ہے)

شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں پولیس اور فرانزک ٹیموں کی موقع پر کارروائی، مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔

ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کا واقعہ کا نوٹس لیتے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈی پی اونے اہل خانہ سے ملاقات کر کے، انصاف کی فراہمی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :