جیکب آباد میں پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات و گٹکا برآمد، 4 ملزمان گرفتار

منگل 12 مئی 2026 17:27

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) جیکب آباد میں پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات و گٹکا برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صدر تھانہ کی پولیس نے ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی کے سخت احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ، پولیس ترجمان کے مطابق شمبے شاہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران دو مختلف گاڑیوں جی ایل آئی اور مہران کار کی تلاشی لی گئی جس میں مجموعی طور پر 2 کلو 390 گرام چرس، 57 کلو 500 گرام گٹکا اور 130 کلو گرام مضر صحت چھالیاں برآمد کرلی گئیں، کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں سیف اللہ سومرو، عبدالصمد ، صفیع اللہ مہر اور انور علی مہر شامل ہیں، پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔