پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خود بھی یقین کرنے لگی تھی، کیارا اڈوانی

منگل 12 مئی 2026 21:17

پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خود بھی یقین کرنے لگی تھی، کیارا اڈوانی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنے بارے میں پھیلنے والی پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خود بھی یقین کرنے لگی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا اڈوانی نے بتایا کہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوئیں، جن پر متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چہرے کی سرجری کروائی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ مسلسل تبصروں اور تنقید کے باعث وہ کچھ وقت کے لیے خود بھی سوچنے لگیں کہ شاید واقعی ان کے چہرے میں کوئی تبدیلی آگئی ہے۔ تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ صرف افواہیں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیاں تھیں۔کیارا اڈوانی کا کہنا تھا کہ وہ عموماً منفی تبصروں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن بعض اوقات ایسی باتیں جذباتی طور پر متاثر بھی کرتی ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور ان کے بھی جذبات ہوتے ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔