ریا چکرورتی کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان

مسلسل آن لائن موجودگی اور شور شرابے نی ذہنی طور پر تھکا دیا ہے،اداکارہ

جمعرات 21 مئی 2026 15:23

ریا چکرورتی کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2026ء) بھارتی اداکارہ اور وی جے ریا چکرورتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی۔انسٹاگرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلسل آن لائن موجودگی اور شور شرابے نے انہیں ذہنی طور پر تھکا دیا ہے، اس لیے وہ اپنی اصل ذات سے دوبارہ جڑنے کے لیے وقفہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں ریا نے لکھا کہ مجھے خاموشی اور لمحے کو جینے کی کمی محسوس ہو رہی ہے، اس لیے میں کچھ وقت کے لیے پیچھے ہٹ رہی ہوں تاکہ سکون سے سانس لے سکوں اور حقیقی زندگی کو ترجیح دے سکوں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ دنوں میں انہیں جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا رہا، لیکن وہ ہار نہیں مانیں گی۔ریا نے کہا کہ وہ جلد واپس آئیں گی مگر فی الحال ذاتی سکون کو ترجیح دے رہی ہیں۔