سکھر،عید قرباں سے قبل مصالحہ جات اور سبزیاں مہنگی

پیر 25 مئی 2026 18:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) عید قرباں کی آمد، مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عید قرباں سے قبل مصالحے، سبزیاں سمیت مختلف اشیا مہنگی ہو گئی ہیں۔ ہرا دھنیا اور پودینے کی گڈی، جو پہلے دس یا پندرہ روپے میں ملتی تھی، اب چالیس روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ٹماٹروں کے دام بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ دن قبل پچاس روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب سو روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح گرم مصالحہ بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔ عیدالاضحی قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، جس نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی سے قبل ہی مصالحہ جات مہنگے ہونا شروع ہو جاتے ہیں، جبکہ عید کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ جاتی ہے۔ جو اشیائے خوردونوش کا سامان پہلے پانچ ہزار روپے میں آتا تھا وہ اب آٹھ ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :