پنجاب بھر میں 1302 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1485 زخمی

جمعرات 11 جون 2026 21:58

پنجاب بھر میں 1302 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1485 زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1302ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں649افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔836معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں862ڈرائیوز،56کم عمر ڈرائیور، 489 مسافر اور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ230ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت230متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان75حادثات میں78متاثرین کے ساتھ دوسر ے ، فیصل آباد69حادثات میں81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1485متاثرین میں1169مرد اور334خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 238افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 847 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ418زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1372موٹرسائیکلز،110آٹورکشے،147کاریں،27وین،08مسافر بسیں،41ٹرک اور53دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔