سکھر، روہڑی پولیس کا مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار

منگل 2 جون 2026 17:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) تھانہ روہڑی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جرم کے ارادے سے کھڑے ملزمان سے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ روہڑی نے دوران گشت لوکو شیڈ کے قریب واردات کے ارادے سے موجود ملزمان کی پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزم کی شناخت غلام علی مہر کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس پارٹی کی بروقت اور بہترین کارروائی پر شاباشی دی ہے۔