وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 15 اضلاع میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے 161 سائٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور کام کے معیار کا جائزہ لیا منصوبوں کے معیار، شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں‘ بلال یاسین

بدھ 3 جون 2026 21:24

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 15 اضلاع میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے جائزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2026ء) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی کارکردگی بارے اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 15 اضلاع میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے جائزہ لیا گیا۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے 161 سائٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور کام کے معیار بارے اہم ڈیز سے بذریعہ ویڈیو لنک دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مقررہ اہداف اور موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مقررہ اہداف کے حصول کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیموں میں حائل رکاوٹوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لے کر فوری حل کیا جائے۔ منصوبوں کے معیار، شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے آئندہ مالی سال میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کے دوران عوامی مشکلات کو کم سے کم رکھا جائے اور متبادل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔