[متوقع گرمی کی شدید لہر ‘ فصلات کے بچاؤ کیلئے موسمی پیشین گوئی مد نظر رکھیں ‘ شدید گرمی سے پہلے فصل کو پانی لگائیں‘محکمہ زراعت

جمعرات 4 جون 2026 18:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2026ء) گرمیوں کی فصلات میں آج کل آم، تر شاوہ پھل، ٹماٹر، مرچ اور ٹینڈے وغیرہ زیر کاشت ہیں۔محکمہ زراعت سے جاری ایڈوائزری کے مطابق متوقع گرمی کی شدید لہر سے فصلات کے بچاؤ کے لیے موسمی پیشین گوئی مد نظر رکھیں اور شدید گرمی سے پہلے فصل کو مناسب پانی لگائیں۔ تاہم اگر زمین میں پہلے ہی تر وتر ہوتو پانی نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

فصلات میں پودوں کے نیچے ملچنگ کریں جس سے پانی کی بچت ہوتی ہے اور زمینی درجہ حرارت بھی بڑھنے نہیں پاتا۔ اگر کہیں ممکن ہو تو فصلات چھوٹے پودوں کو سایہ مہیا کریں جس کے لیے سبز جالی دار کپڑا وغیرہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔شدید گرمی کے دوران پودوں کی منتقلی روک دیں اورپھلدار پودوں کی کانٹ چھانٹ وغیرہ کرنے سے اجتناب کریں۔ نامیاتی مادہ کمپوسٹ گوبر کی کھاد کی جہاں ممکن ہو وہاں 3 تا 4 انچ مٹی ہٹا کر تہہ بچھائیں اور پانی لگائیں۔ اس سے پودے کی استعداد کاربر خلاف گرمی و بیماری بڑھ جاتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو جنتر یا ڈھانچہ سبزیات کے کھیت میں قطاروں میں اُگائیں تا کہ گرمی کا اثر کم ہو۔

متعلقہ عنوان :