بوبی دیول نے منیشا کوئرالہ کیساتھ رومانوی مناظر فلمانے سے انکار کی دلچسپ وجہ بتادی

7میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گپت ‘‘آج بھی بالی ووڈ کی مقبول ترین سنسنی خیز فلموں میں شمار کی جاتی ہے

جمعہ 5 جون 2026 11:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2026ء) بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی مشہور فلمگپت: دی ہڈن ٹروتھ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ رومانوی منظر کی عکس بندی سے انکار کی دلچسپ وجہ بتادی۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بوبی دیول نے اپنی شرارتی طبیعت اور ساتھی اداکاراں کے ساتھ زندگی کے یادگار واقعات پر بات کی۔

اسی دوران انہوں نے فلم گپت کی شوٹنگ کا ایک یادگار واقعہ سنایا جس کا تعلق اداکارہ منیشا کوئرالہ سے تھا۔بوبی کے مطابق سرد موسم میں شوٹنگ جاری تھی اور منیشا بڑے شوق سیچنا زور گرمکھا رہی تھیں۔بعد ازاں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ایسا منظر فلمایا جانا تھا جس میں منیشا کو ان کی ٹھوڑی پر کاٹنے کا تاثر دینا تھا۔

(جاری ہے)

بوبی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ پیاز کی تیز خوشبو کے باعث وہ منظر کے مطابق تاثرات دینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے مذاقا اس کا بدلہ لینے کی کوشش کی اور فلم کے ایک نئے اداکار کو مشورہ دیا کہ اداکاری بہتر بنانے کے لیے پیاز کھائے۔تاہم ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا اور منیشا کے رویے میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔1997میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گپت ‘‘آج بھی بالی ووڈ کی مقبول ترین سنسنی خیز فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :