ض*مری،کوٹلی ستیاں سوتیلی ماں جیسا سلوک ‘آپریشن سب ڈویژن تاحال فعال نہ ہو سکا

اتوار 7 جون 2026 17:50

Nمری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2026ء) ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک، منظور شدہ آپریشن سب ڈویژن کئی برس گزرنے کے باوجود تاحال فعال نہ ہو سکا،جس کے باعث مقامی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،سینیٹ 2025 کی بریفنگ میں اس منصوبے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آنے کے باوجود عملی پیش رفت نہ ہونے پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے،مقامی ذرائع کے مطابق سب ڈویژن کی منظوری کے باوجود منصوبہ فائلوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے،جبکہ متعلقہ اداروں کی سست روی اور غیر موثر نگرانی کو اس تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے،عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کے محدود نظام، عملے کی کمی،گرمیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور سردیوں میں طویل بجلی بندش نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے،عوامی نمائندوں اور سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹلی ستیاں آپریشن سب ڈویژن کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کیا جاے،عملے کی کمی کو پورا کیا جاے،انتظامی رکاوٹیں دور کی جائیں اور متعلقہ اداروں کی موثر نگرانی یقینی بنا کر علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔