فہم القرآن کورس کے شرکا و مربیات کی نشست 10 جون کو منعقد ہوگی

پیر 8 جون 2026 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2026ء) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت فہم القرآن کورس کے شرکا اور مربیات کے لئے خصوصی نشست 10 جون بروز بدھ صبح 30۔10 بجے اور دوپہر 00۔3 بجے ارقم اسلامک سنٹر میں انعقاد کیا جارہا ہے۔ صبح میں گلزار ہجری ، صفورہ،مدراس،اصفہانی اور موسمیات کے علاقے شریک ہوں گے جب کہ دوپہر کی نشست میں گلشن کینٹ ، فیصل کینٹ سفاری ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال اور نیشنل اسٹیڈیم کے علاقے شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

نشست میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا مرکزی نظم خصوصی شرکت کرے گا اور شرکا و مربیات سے خطاب کرتے ہوئے فہمِ قرآن کی اہمیت، دعوتِ دین میں خواتین کے کردار اور فہم القرآن کورس کے فروغ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرے گا۔اس موقع پر فہم القرآن کورس کی کارکردگی، آئندہ منصوبہ بندی، تربیتی امور اور قرآن فہمی کی دعوت کو مزید مثر بنانے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ منتظمین نے تمام شرکا اور مربیات سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے تاکہ وہ نشست کے علمی و تربیتی فوائد سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔