کوئٹہ ،ایک شخص کی اہلیہ ،4بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

پیر 8 جون 2026 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2026ء) کوئٹہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور4بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں ایک شخص محمد آصف ولد موسیٰ خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ مسماة زینب اپنی4بچوں حذیفہ ، حورین ، علینہ ،مہرنا کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم سول سیکرٹریٹ میں ملازم ہے ۔دوسری جانب متاثرہ شخص کی خود کشی سے قبل ویڈیو بھی منظرعام پرآئی ہے جس پر وہ دو سرکاری افسران کی جانب سے بلاجواز تنگ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔