پنجگور ،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ برقرار

کلو گیس سلنڈر کی قیمت 3800 روپے ،فی کلو 400روپے تک فروخت

اتوار 14 جون 2026 05:00

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) پنجگور میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ برقرار دس کلو والا گیس سلنڈر کی قیمت 3800 روپے جبکہ فی کلو چار سو روپے تک فروخت کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گیس پلانٹ کے باووجود ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں آیا ہے بازار میں فی کلو چار سو جبکہ دس کلو گیس سلنڈر کی قیمت 3800 ھے پنجگور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ھے کیونکہ پنجگور میں ایندھن کے واحد ذریعہ ایل پی جی گیس ھے مگر مہنگا ہونے سے عام عوام کی پہنچ سے دور ہے۔