Live Updates

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوام دوست اور ترقی پسند ہے، افتخار علی ملک

منگل 16 جون 2026 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2026ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو ٹیکس فری اور عوام دوست پنجاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو پنجاب کے بجٹ پر اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نئے ٹیکس عائد نہ کرنے سے عام شہریوں پر مالی بوجھ کم ہوگا جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی فنی تربیت، خواتین کے بااختیار بنانے اور سماجی ترقی کے لیے فنڈز مختص کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔افتخار علی ملک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا یہ بجٹ پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جبکہ شفاف اور موثر عملدرآمد سے صوبے میں عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات