بہاولپور میں قاری کے مبینہ تشدد سے 13سالہ بچہ جاں بحق

قاری نے بچے پر تشدد کیا ،اسکی زبان کاٹی ،ہمیں انصاف دیا جائے،داداکامطالبہ

بدھ 17 جون 2026 22:55

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) پنجاب کے ضلع بہاولپور میں قاری کے مبینہ تشدد سے 13سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ مسافر خانہ اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،تشدد کا نشانہ بننے والے جاں بحق بچے کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بچے کے دادا نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ہمارا بچہ گزشتہ 6ماہ سے مدرسے میں زیر تعلیم اور رہائش پذیر تھا، قاری نے بچے پر تشدد کیا اور اسکی زبان کاٹی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔علاوہ ازیں ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، پولیس نے مدرسہ کے قاری سمیت تین افراد گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس نے مقتول بچے کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا ۔