فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا الزام

جمعرات 18 جون 2026 17:36

فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا ..
میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2026ء) فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا الزام لگ گیا اس حوالے سے برطانوی میڈیا نے بتایا کہ انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ میں انگلینڈ کے کچھ فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، انگلینڈ کے فینز سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق فیفا نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان فیفا کے مطابق ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ فینز بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔برطانوی میڈیا نے کہا کہ 70 ہزار 649 افراد کے گنجائش والے اسٹیڈیم میں 70 ہزار 389 افراد نے میچ دیکھا۔انگلینڈ کی ٹیم پہلے میچ میں آرلنگٹن کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں کروشیا کے خلاف مدمقابل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :