ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں14 سالہ لڑکا جاں بحق،چار زخمی

جمعہ 19 جون 2026 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2026ء) ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 14 سالہ طیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثا ء کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے بارے میں معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔