کراچی،مکان سے ایک شخص کی پھندہ لگی لاش برآمد

لاش کی شناخت 24 سالہ محمد آمین ولد عنایت اللہ سے ہوئی،مذکورہ شخص نے گلہ میں پھندا لاکر خود کشی کی ہے،ایس ایچ او

اتوار 21 جون 2026 12:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2026ء) کراچی کے علاقے لائنزایریا میں مکان سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔چھیپا حکام کے مطابق لائنز ایریا بابا آئل والی گلی کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش کی شناخت 24 سالہ محمد آمین ولد عنایت اللہ سے ہوئی۔ایس ایچ او بریگیڈ عمران آفریدی نے بتایا کہ اہل خانہ کی ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص نے گلہ میں پھندا لاکر خود کشی کی ہے۔جاں بحق شخص کئی ماہ سے بے روزگار تھا۔ پولیس اس حوالے سے مذید تفتیش کررہی ہے۔