Live Updates

فیفا ورلڈکپ: امریکا نے ایران کی فٹبال ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی

ایرانی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ پہلے 2 دوروں کی کارکردگی دیکھ کر کیا گیا : وائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جون 2026 11:16

فیفا ورلڈکپ: امریکا نے ایران کی فٹبال ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جون 2026ء ) امریکا نے ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔ 
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایرانی اسکواڈ کو اگلے میچ سے 2 روز قبل امریکا میں داخلےکی اجازت دے دی گئی۔ 
فیفا ورلڈکپ میں ایران کا اگلا میچ جمعے کو مصر کے خلاف ہوگا۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے باوجود ٹیم کو جمعے کے میچ کے بعد فوری واپس جانا ہوگا۔

(جاری ہے)

 
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق ایرانی ٹیم بدھ کے روز میکسیکو کے شہر تیجوانا سے سیئٹل روانہ ہوگی۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی میچز میں ایران کی ٹیم کو صرف ایک دن پہلے سفر کی اجازت دی گئی تھی۔ 
وائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس کے مطابق ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ پہلے 2 دوروں کی کارکردگی دیکھ کر کیا گیا۔ 
اس سے قبل امریکا کی جانب سے ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات