شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کرگئے

سپیڈ سٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جون 2026 11:53

شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کرگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جون 2026ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔ سپیڈ سٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں 50 سالہ شعیب اختر نے بتایا ہے کہ میرے پیارے بھائی شاہد اختر اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔ 
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ایچ-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
 
سوشل میڈیا پر جاری بیان کے بعد صارفین کی جانب سے سابق کرکٹر سے اظہارِ افسوس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔