فیفا ورلڈ کپ : کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخ رقم کر دی

ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں 41 سالہ رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف تاریخی سنگ میل عبور کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جون 2026 11:22

فیفا ورلڈ کپ : کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخ رقم کر دی
ہیوسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جون 2026ء ) فیفا ورلڈ کپ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخ رقم کر دی۔ 
پرتگال کے سٹار فٹبالر 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 
ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ 
میچ کے چھٹے منٹ میں جواؤ کینسلو کے شاندار کراس پر رونالڈو نے دائیں پیر سے خوبصورتی سے اختتام کیا اور گول ہوتے ہی ورلڈ کپ تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

 
اس گول کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے ایسے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول اسکور کیا ہے۔ 
رونالڈو نے 2006ء ، 2010ء اور 2014ء میں ایک، ایک، 2018ء میں 4 اور 2022ء میں بھی ایک گول کیا تھا۔ 
رونالڈو اس کے ساتھ ورلڈ کپ تاریخ کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ گول اسکورر بھی بن گئے ہیں جبکہ یہ ریکارڈ کیمرون کے راجر میلا کے پاس برقرار ہے۔ 
دلچسپ بات یہ ہےکہ لیونل میسی بھی اس سال چھٹے ورلڈ کپ میں شریک ہیں تاہم وہ ہر ایڈیشن میں گول کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کر سکے۔ 

متعلقہ عنوان :